لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے چیف سلیکٹر، کوچ اور کپتان سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور آج سکواڈ کے حتمی ناموں کا اعلان متوقع ہے، ون ڈے اور ٹیسٹ کے ساتھ ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹیم کے انتخاب کے لیے معین خان، وقار یونس اور مصباح الحق سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں ، قومی ٹیم میں سپیشلسٹ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی شمولیت پر اتفاق ہوگیا۔
سابق کپتان یونس خان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل کرنے کے معاملے پر ڈیڈلاک برقرار ہے، ناصر جمشید کی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ میں واپسی اور شرجیل خان کی چھٹی کا امکان ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں نوجوانوں سمیت ون ڈے سکواڈ میں بھی نوجوان کھلاڑی شامل ہوں گے۔ سعید اجمل کے متبادل سپنر کے لئے لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ اورلیفٹ آرم سپنر رضا حسن ون ڈے سکواڈ میں شمو لیت کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔
0 comments:
Post a Comment