نیو یارک (نیوز ڈیسک) رات کی تخلیق تو سونے کے لئے کی گئی تھی تاکہ جسمانی اعضاءکو آرام مل سکے اور نئے دن کا آغاز ہشاش بشاش طریقے سے ہوسکے لیکن یہ منطق اب تبدیل ہوتی جارہی ہے دنیا کے بیشتر ممالک کے کئی شہر ایسے ہیں جہاں رات سونے کی بجائے ہلا گلہ کرنے میں گزر جاتی ہے۔ ساری رات پارٹیاں چلتی ہیں۔ آئیے آپ کو چند شہروں کی سیر کرواتے ہیں۔
-1 نیویارک:
یہ شہر کبھی نہیں سویا۔ زندگی کی رونقیں سرشام شروع ہوکر طلوع صبح تک جاری و ساری رہتی ہیں۔ نائٹ کلب سے لے کر تھیٹر کی دنیا لوگوں کو جاگنے پر مجبور کرتے ہیں۔ ترقی یافتہ اس شہر میں بیشتر لوگ کسی نہ کسی بہانے پوری رات جاگتے ہیں اور زندگی کو جینے کا نام دےاسےپرکیف بناتے ہیں۔
-2 پیرس
ساری زندگی کے دن رات ایک طرف اور" این ایوننگ ان پیرس" ایک طرف تو لگے گا کہ زندگی کا مزہ پیرس کی رنگین رات میں پنہاں ہے، جیسے جیسے سورج غروب ہونے کو ہورہا ہے ویسے ویسے وہاں کے کلب اور کیفے ہاﺅسز کے دروازے کھلنا شروع ہوجاتے ہیں۔ رت جگے کے مارے لوگ اسے خوشی سے اپناتے ہیں۔
-3 قاہرہ:
اس شہر کی میٹروپولیٹن زندگی کے انداز کی خوبصورتی یہاں گزرنے والی رات ہے۔ چائے کی چسکیاں لیں۔ یہاں کی موسیقی سے لطف اندوز ہونا ہے تو رات جاگ کر گزارنی ہوتی ہے۔ قاہرہ کے لئے کہا جاتا ہے کہ جب دنیا رات کو سونے کی تیاری کرتی ہے تو قاہرہ کے لوگ جاگ رہے ہوتے ہیں کہ رات خوبصورت گزارتی ہے۔
-4 تل ابیب:
اسرائیل کا شہر تل ابیب بھی شاید جاگنے کیلئے بنایا گیا تھا۔ ہر شام یوں لگتا ہے جیسے یہ ویک اینڈ ہے اور ہر کوئی اس سے لطف اندوز ہونے کو تیار ہورہا ہے۔ سرشام ہی کیفے کھلنا شروع ہوتے ہیں اور روشنیوں کی دنیا جگ مگ کرتی اپنے چاہنے والوں کو خوش آمدید کہتی ہیں۔
-5 بیروت:
بیروت کا ذہن میں آتے ہوئے بارود کی بدبو نتھوں میں آنے لگتی ہے لیکن اس کا دوسرا رخ یہ ہے کہ بیروت کی رات آپ کو زندگی نچوڑ کر دیتی ہے۔ لوگ یوں ناچتے گاتے اور میں نوشی کرتے ہیں جیسے کل ہونی ہی نہیں۔
-6 مارکو:
مراکش کا شہر مراکو بھی رات بھر جاگتا ہے۔ مےخانے کھلے ہوتے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یہاں کا اسکوائر شام ہوتے ہی اسے فوڈ مارکیٹ میں بدل دیتا ہے جہاں مقامی و غیر ملکی اپنی موجودگی کا احساس اپنی تعداد سے کرواتے ہیں۔
-7 ہانگ کانگ:
یہاں رات کے اندھیروں میں جگمگاتے ہیں۔ ایک ایسا شہر جہاں رات بھی چلتی دکھائی دیتی ہے اور تو اور سائن بورڈ کی روشنیاں بھی آنکھوں کو چندھا دیتی ہیں۔ کھائیں پئیں ناچیں جھومیں ہاانگ کانگ ساری رات جاگتا ہے۔
-8ممبئی:
ممبئی دنیا کا عجیب شہر ہے جہاں ایک طرف جھگیوں کی دنیا آباد ہے تو دوسری طرف اس شہر کی رات اپنے اندر تمام لطائف کی دنیا لئے ہوئے ہے۔ یہاں کے فٹ پاتھ ہر طرح کی انٹرٹینمنٹ اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔

0 comments:
Post a Comment