اجمل پر پابندی، کرکٹ برادری مایوس

کراچی: پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے باؤلنگ ایکشن پر پابندی کو پاکستانی اور عالمی کرکٹرز نے مایوس کن قرار دیتے ہوئے اجمل کی کرکٹ میں جلد واپسی کی امید ظاہر کی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ کے بعد منگل کو آف اسپنر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جس پر سابق کرکٹرز اور عالمی کوچز نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

دوسرا کے خالق اور سابق ورلڈ کلاس آف اسپنر ثقلین مشتاق سعید اجمل پر پابندی کی خبر پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے تمام تر تجربے اور مہارت کے ساتھ سعید اجمل کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لیے تیار ہیں۔

`

I will help and support saeed ajmal to the best of my ability if required
— Saqlain Mushtaq (@Saqlain_Mushtaq) September 9, 2014
`
پاکستانی ٹیم کے سابق کوچ ڈیو واٹمور نے فیصلے پر افسوس کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ورلڈ کپ سے پہلے اپنا ایکشن درست کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

`

Sad to hear of Ajmal's ban... I can possibly understand the doosra but offbreaks? I hope he can correct his actions in time for CWC'15
— Dav Whatmore (@dfwhatmore) September 9, 2014
`
واٹمور نے آئی سی سی کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا پر پابندی وک کسی حد تک درست سمجھ میں آتی ہے لیکن آف اسپن پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔

انگلش بلے باز کیون پیٹرسن نے بھی افسردگی کا اظہار کرتے کہا کہ پیشہ ورانہ کھلاڑیوں کو اس کڑے وقت سے گزرتے دیکھنا کبھی بھی خوش آئند نہیں ہوتا، مجھے امید ہے کہ پاکستانی باؤلر بہت جلد کرکٹ کےمیدانوں میں لوٹ آئیں گے۔

`

Wow - Ajmal banned! Never nice to see fellow professionals going through a tough time...hopefully he's back soon!
— Kevin Pietersen (@KP24) September 9, 2014
`
`

I don't care if he throws it or doesn't...I've got no interest in that! It's just not nice seeing a nice guy going through a tough time!
— Kevin Pietersen (@KP24) September 9, 2014
`
کمینٹیٹراور سابق آسٹریلین ٹیسٹ کرکٹر ڈین جونز کےمطابق دوسرا اور ریورس سونگزکرکٹ کی خوبصورتی ہیں، سعید اجمل پر پابندی دوسرا پر پابندی ہے، کیا ہم سب دوسرا پر پابندی کی حمایت کریں گے؟۔

`

Make no mistake that bowling a Doosra and reverse swing are brilliant skills.. Do we want the Doosra banned?
— Dean Jones (@ProfDeano) September 9, 2014
`
انگلش کرکٹر ایڈم ہولیوک کہتےہیں کہ انہیں سعید اجمل پرپابندی کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی، بین الاقوامی کرکٹ میں ہر باؤلر کسی نہ کسی حد تک بال تھرو کرتا ہے، سعید اجمل کو کھیلنے کی اجازت دی جائے۔

`

Ajmal been banned for throwing? I dont get it...just let em play...all the best bowlers chuck anyway!!!
— Adam Hollioake (@adamhollioake) September 9, 2014
`
سعید اجمل کے بولنگ پارٹنر اور فاسٹ باؤلر عمرگل نے سعید اجمل سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعید اجمل ایکشن ٹھیک کر کے بین الاقوامی کرکٹ میں دھماکا خیز انداز میں واپس آئیں گے، وہ پاکستانی کرکٹ کے لیے اثاثہ ہیں، میری تمام دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔

نوجوان اوپنر شان مسعود نے بھی اس مشکل مرحلے پر اپنے سینئر کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں دنیا کا بہترین اسپنر قرار دیا۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ اجمل کے خلاف پابندی بالنگ ایکشن کے معاملے پر سخت پالیسی کے تحت اٹھایا جا رہا ہے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہرخان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی سعید اجمل پر پابندی پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف سازش نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اب بھی 35 کھلاڑیوں کا باؤلنگ ایکشن مشکوک ہے جسے درست کرنے کے لیے بورڈ اقدامات کر رہا ہے۔
Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments