سلمان اور جیکولین فرنینڈس کی ”دوستی “کی خبریں پھر عام ہوگئیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) فلم کک کی ’جوڑی‘ اوربالی ووڈ اداکارسلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی دوستی کی خبریں ایک بار پھر عام ہوگئی ہیں اور اب اُنہیں ایک جوڑے کے طورپر دیکھاجارہاہے ، فلم’کک ‘ میں جیکولین نے جب سے بوسہ لیا ہے تب سے ان میں دوستی بڑھ گئی ہے اور ان دنوں پھر وہ ایک ساتھ نظر آ رہے ہیں ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جوڑے کے ایک قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ حال ہی میں سلمان خان نے اپنے ایک دوست کو گھر تک ڈراپ کرنے کا کہا اوریہ رات کے تقریباً 3 بجے کا وقت تھا اور اس دوست کو اس وقت حیرانی ہوئی جب سلمان خان اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ساتھ لیے آئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ”کک “ فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان اور جیکولین کو بھی ایسے ہی ایک ساتھ دیکھا گیا، پھر فلم کی پروموشن کے دوران دونوں ایک دوسرے سے بہت گھل مل گئے تھے اور اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایک کو اسٹار سے اب زیادہ آگے بڑھ گئے ہیں۔
Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments