تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزارت داخلہ کی جانب سے آئی ایس آئی ایس میں شمولیت کی غرض سے ایران کی سرحد پار کرنے والے پاکستانی اور افغان شہری گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر داخلہ عبدلرضا رحمانی فضلی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے کچھ ایسے پاکستانی اور افغان شہری گرفتار کئے ہیں جنہوں نے ایران کی سرحد اس غرض سے پار کرنے کی کوشش کی کہ اسلامی ریاست میں جا کر دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی میں شمولیت اختیار کر سکیں۔ تاہم ان کی جانب سے گرفتار ہونے والے افراد کی شناخت یا تعداد کے بارے میں کوئی معلومات جاری نہیں کی گئیں۔
Home
Crime News
International News
News
Slider
ISIS میں شمولیت کے لئے جانے والے پاکستانی اور افغان گرفتار کر لئے: ایرانی وزارت داخلہ
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment