کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز تیزی

کراچی : سیاسی منظر نامہ تبدیل ہونے کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بدستور تیزی کا رجحان ہے، آج کے ایس ای
100 انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

عمران خان اور حکومت کے مذاکرات کی بحالی کے بعد کراچی اسٹاک ایکسچینج میں بہتری، کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران 380 پوائنٹس تک کا اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے ملکی معیشت کا مستقبل روشن ہے، آنیوالے دنوں میں سیاسی کشیدگی ختم ہوگئی تو اسٹاک مارکیٹ نئے ریکارڈ بنائے گی۔

ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 335 پوائنٹس اضافے سے 29 ہزار 595 پوائنٹس اضافے پر بند ہوا۔

نفع نقصان تو ہر کاروبار میں ہی ہوتا ہے لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اگر اسٹاک مارکیٹ میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی جائے تو نقصانات سے بچا جاسکتا ہے
Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments