آئی ایس آئی ایس کی ٹویٹر کو دھمکی


سان فرانسسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) شام اور عراق میں سرگرم عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے بین الاقوامی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کو دھمکی دے دی ہے کہ آئی ایس کے اکاﺅنٹ بند کرنے پر کمپنی کے ملازمین اور دفاتر کو جان لیوا حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ آئی ایس کے جنگجو اور حمایتی ٹویٹر پر خاصے سرگرم ہیں اور اپنی کارروائیوں کی تصاویر اور ویڈیوز اس ویب سائٹ پر بھیجتے رہتے ہیں۔ مغربی ممالک کے نوجوانوں کو مائل کرنے کیلئے بھی اس ویب سائٹ کا سرگرمی سے استعمال کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئی ایس سے متعلقہ اکاﺅنٹس کے خلاف کسی ممکنہ کارروائی پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر کو دی گئی دھمکی میں کہا گیا ہے کہ اس کے ملازمین کو قتل کیا جائے گا اور ضرور پڑنے پر سان فرانسسکو میں واقع اس کے دفاتر کو بھی براہ رات حملوں کا نشانہ بنایا جائے گا۔ دھمکیوں میں کہا گیا ہے کہ مغربی ممالک میں مقیم آئی ایس کے حمایتی ٹویٹر کے خلاف کارروائی کریں گے۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments