برمنگھم (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص کی بیوی کے حاملہ ہوتے ہی خود اس میں بھی حمل کی تمام کیفیات نمودار ہوگئی ہیں اور ڈاکٹروں کی تصدیق کے بعد اس کی کمپنی نے اسے صحت کا خیال رکھنے کیلئے چھٹیاں بھی دے دی ہیں۔ انتیس سالہ ہیری ایشبی سیکیورٹی گارڈ ہے جبکہ اس کی 19 سالہ بیوی شارلٹ ایلسوپ ہیئر ڈریسر ہے اور دونوں عرصہ تین سال سے ہمسفر ہیں۔ چند ماہ قبل شارلٹ حاملہ ہوئی تو کچھ عرصہ بعد ایشبی میں بھی اس جیسی کیفیات اور علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ دونوں میں قے آنا، کمر اور چھاتی کا درد، ہمہ وقت تھکاوٹ اور حتیٰ کہ پیٹ اور چھاتی کی جسامت میں اضافہ یکساں نمودار ہوگیا۔ ایشبی اپنے جسم میں اپنی بیوی جیسی تبدیلیاں دیکھ کر گھبرا اٹھا اور ڈاکٹر سے رابطہ کرلیا جس نے تفصیلی معائنے کے بعد بتایا کہ وہ کوواڈ (Couvade) نامی نادر مسئلے کا شکار ہے۔ یہ وہ کیفیت ہے جس میں مرد میں بیوی سے غیر معمولی جسمانی و ذہنی قربت کی وجہ سے وہی محسوسات اور تبدیلیاں شروع ہوجاتی ہیں جو اس کی بیوی میں ہورہی ہوتی ہیں۔ ایشبی نے ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ لے کر اپنی کمپنی کو چھٹی کی درخواست دے دی جسے اس کی حالت کے پیش نظر منظور کرلیا گیا ہے۔ شارلٹ نے شکوہ کیا ہے کہ بجائے اس کے کہ اس کا خاوند اس کا خیال رکھے الٹا اسے یہ فرض سرانجام دینا پڑرہا ہے
بیوی حاملہ ہوئی، تبدیلیاں شوہر میں نمودار ہونا شروع ہو گئیں

0 comments:
Post a Comment