دل کے ہاتھوں دھوکہ کھانے والی عجیب خاتون

لندن(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ بلی کو 9 زندگیاں ملتی ہیں لیکن حیران کن معجزاتی بات یہ ہے کہ لیوکا کاسیڈی کو 29 مرتبہ زندگی ملی۔ 34 سالہ لیوکا کا سیڈی نارتھ لندن کی رہائشی ہیں اور دل کی مریضہ بھی۔ ایک دن میں ان کا دل 29 مرتبہ دھڑکنا بھول گیا اورہر مرتبہ ہی محسوس ہوا کہ ان کی روح پرواز ہوئی ہے لیکن ہسپتال کے عملے نے ہمت نہ ہاری۔ ہر اٹیک پر ان کو بھرپور طبی امداد دی گئی، اس کے لئے 200 وولٹ کی بیٹری استعمال کی گئی۔ زندہ بچ جانے پر لیوکا نے خود کو دنیا کی خوش قسمت ترین انسان قرار دیا۔ مجھے ان حملوں کی پیشگی اطلاع نہ تھی یعنی کوئی ایسی علامات نہ تھیں جو یہ بتاتی کہ مجھے اس قدر بڑی بیماری کا سامنا کرناہوگا۔ ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ اس وجہ سے آکسیجن میرے دماغ کو نہیں جارہی تھی اور پاﺅں نیلے ہوچکے تھے۔ ڈاکٹر مجھے کھانسنے کو کہہ رہے تھے اور مجھے تو اپنی ہوش ہی نہ تھی۔ مجھے ICD پر لے لیا گیا۔ یہ ڈیوائس بھی ایک طرح کی پیس میکر ہے۔ ICD بھی میرے دل کی خطرناک صورتحال کی مسلسل نشاندہی کرتی رہی۔ میں نے اور میرے دل نے موت کو شکست دی لیکن اب میں احتیاط کروں گا۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments