نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی عدالت نے گجرات فسادات کیس کے ملزم اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو طلب کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سکھوں کی عالمی تنظیم کی طرف سے نریندر مودی کیخلاف مقدمہ زیرسماعت ہے جہاں امریکی عدالت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم نریندرامودی سے 21روز میں جواب طلب کرلیاہے ۔ فاضل عدالت کاکہناتھاکہ نریندرامودی بتائیں کہ وہ گجرات فسادات روکنے میں کیوں ناکام رہے ۔
یادرہے کہ امریکی عدالت نے یہ جواب ایک ایسے وقت پر مانگاہے جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم مودی امریکہ میں موجود ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment