پریانکا چوپڑا کا ’نیا روپ‘ ہٹ ہو گیا

نیو دہلی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی نئی فلم’میری کوم‘ منظر عام پر آتے ہی دھوم مچادی ہے اور یہ باکسر گرل ناظرین سے لے کر شوبز تجزیہ کاروں تک ہر ایک کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔صرف دنوں میں اس فلم نے 17کرورڑ روپے سے زائد کما لئے ہیں اور ابھی اس کے کامیاب سفر کا آغاز ہو رہا ہے ۔پریانکا نے اس فلم میںایک باکسنگ چمپئن کا کردار بہت خوبصورتی اور کامیابی سے ادا کیا ہے اور اس کا طاقتور، پھرتیلااور جاندار انداز سب کو بھا گیا ہے۔یہ فلم غریب گھر سے تعلق رکھنے والی لڑکی میری کوم کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اسے درمیانی بجٹ کی کامیاب فلم قرار دیا جارہا ہے۔ میری کوم نے نو عمر میں ہی باکسنگ کھیلنا شروع کر دی اور والد کی شدید مخالفت کے باوجود اپنی محنت جاری رکھی۔ اس نے تمام رکاوٹوں کو شکست دے کے پانچ دفعہ باکسنگ چمپئن کا اعزاز حاصل کیا ۔ریاست منی پور کی اس لڑکی کی شہرت کی بلندیوں تک کے سفر کو پریانکا نے انتہائی کامیابی سے پیش کیا ہے اور ہر کوئی اس کی تعریف و توصیف کر رہا ہے ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ قومی ایوارڈ کی مستحق ہے۔ فلم کے ہدایت کار امنگ کمار اور شریک پروڈیوسر سنجے لیلا بھنسالی ہیں۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments