لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے حلقے این اے128 کے انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کروا دی گئی ہے، رپورٹ میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ہارنے والے امیدوار کرامت علی بھٹی نے
دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کر رکھی تھی، جس کی انکوائری مکمل کیے جانے کے بعد رپورٹ الیکشن ٹربیونل کو جمع کر وادی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق اس حلقے میں ایک لاکھ بانوے ہزار چھ سو ساٹھ ووٹ ڈالے گئے جبکہ ریٹرننگ آفیسر نے دو لاکھ تئیس ہزار ایک سو بتیس ووٹ کے نتائج جاری کیے،جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ پولنگ سٹیشن نمبر گیارہ کے تھیلوں سے بیلٹ پیپرز ہی نہیں نکلے جہاں سے بارہ ہزار ووٹ ظاہر کر دیے گئے، این اے128 کے انتخابی ریکارڈ کو کھاد کی بوریوں میں رکھا گیا تھا۔تحقیقات مکمل کیے جانے کے بعد یہ رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھجوادی گئی ہے جو اس کا جائزہ لے کر فیصلہ دے گا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے128 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار افضل کھوکھر کامیاب ہوئے تھے۔
0 comments:
Post a Comment