چینی صدر کے دورہ پاکستان کا شیڈول ہی جاری نہیں ہوا :وزارت خارجہ ،دورہ ملتوی ہو چکا ہے : پاکستان

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا ابھی کوئی شیڈول یا تفصیلات جاری ہی نہیں کی گئیں اس لئے اس کے منسوخ یا ملتوی کرنے کا سوال ہی پید انہیں ہوتا،ترجمان دفتر خارجہ نے چینی صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پریس بریفنگ کے دوران چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ کا کہنا تھا کہ صدر ژی جن پنگ کے دورہ پاکستان کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا تھا لہذاان کے دورہ پاکستان کی منسوخی کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں اور پاکستانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ترجمان نے کہا پاکستان کی موجودہ داخلی سیکورٹی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ متعلقہ پارٹیاں عوام اور ملک کے مفادات کو مقدم جانتے ہوئے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گی۔یاد رہے کہ چینی صدر نے ستمبر کے وسط میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن اس کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کی جانب سے جاری کیے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چینی صدر ژی جن پنگ کا دورہ دونوں مما لک کی جانب سے باہمی مشاورت کرنے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے ،صدر ژی جن پنگ کے دورے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments