لاہور (نیوز ڈیسک) پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بہت سی پاکستانی اداکارائیں بھارتی فلم انڈسٹری میں قسمت آزماچکی ہیں۔ ان میں سے چند کو کسی حد تک کامیابی نصیب ہوئی لیکن اکثریت کی توقعات پوری نہ ہوسکیں اور پاکستان میں بھی اس حوالے سے کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
ہمائمہ ملک: ہمائمہ ملک بالی ووڈ میں تازہ ترین پاکستانی انٹری ہیں، حال ہی میں ان کی عمران ہاشمی کے ساتھ فلمائی جانے والی فلم راجہ نٹورلال ریلیز ہوئی ہے تاہم باکس آفس پر اس کی کارکردگی بے حد مایوس کن رہی ہے۔ ہمائمہ صرف 14 برس کی عمر میں شوبز کی دنیا میں داخل ہوئی تھیں اور مشہور پاکستانی فلم ”بول“ میں بھی اداکاری کر چکی ہیں۔
سارہ لورین: اس سے قبل یہ مونا لیزا کے نام سے جانی جاتی تھیں، انہوں نے بہت سے پاکستانی ڈراموں میں بھی کام کیا۔ 2013ءمیں انہوں نے فلم ”مرڈر 3“ میں انتہائی بولڈ کردار ادا کیا اور جلد ہی آنے والی فلم میں آئٹم سانگ بھی کریں گی۔
میرا: میرا ہمیشہ سے ہی خبروں میں رہتی ہیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کی بھرپور کوشش کی اور اس کے لئے ہر ممکن راستہ اپنایا۔ ”نظر“ ان کی بالی ووڈ میں پہلی فلم تھی جس میں انہوں نے چند انتہائی بولڈ مناظر فلمائے۔ تاہم بالی ووڈ میں میرا کی دال نہ گلی اور انہوں نے جلد ہی واپسی کی راہ اپنائی۔
وینا ملک: وینا ملک نے بھی بالی ووڈ میں شہرت حاصل کرنے کے لئے ازدواجی طریقہ ہی اپنایا۔ بگ باس 5 میں یہ بھارتی اداکار اشمت پٹیل کی محبت میں مدہوش نظر آئیں۔ اس حوالے سے انہیں پاکستان میں مداحوں کی تنقید کا سامنا بھی رہا۔ اب ان کی فلم ممبئی 125 کلومیٹر ریلیز ہونے والی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وینا ایک مرتبہ پھر انتہائی بولڈ کردار میں نظر آئیں گی۔
سومی علی: پاکستانی نژاد سومی علی 90ءکی دہائی میں سلمان خان کی گرل فرینڈ کے طور پر مشہور تھیں، یہ یار غدار، آنتھ اور آﺅ پیار کریں کا حصہ رہیں اور سنجے دت، سنیل شیٹھی اور سیف علی خان جیسے اداکاروں کے ساتھ کام بھی کیا تاہم سلمان خان سے تعلقات ختم ہونے کے بعد یہ فلوریڈا واپس چلی گئیں اور مڑ کر بھارتی فلمی دنیا میں قدم نہ رکھا۔

0 comments:
Post a Comment