بلائیں ٹالنے کے لیے بھارتی لڑکی کی شادی کتے سے کروا دی گئی

جھارکھنڈ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں توہم پرستی کی انتہا ہوگئی، بلائیں ٹالنے کے لیے لڑکی کی شادی کتے سے کرادی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں 18 سالہ لڑکی نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کی رضامندی سے ایک آوارہ کتے سے شادی کر لی۔ منگلی منڈا نامی لڑکی کے والدین کو ایک گرو نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی پر نحوست کا سایہ ہے اور وہ جس مرد سے شادی کرے گی وہ نحوست کا شکار ہو جائے گا اور سارے گاﺅں پر بھی آفت آجائے گی، گرو نے اس مصیبت کا حل یہ بتایا کہ لڑکی کی شادی کسی آوارہ کتے سے کردی جائے۔ لڑکی کے والد نے ایک آوارہ کتے کو اپنے داماد کے طور پر منتخب کیا اور خوب دھوم دھام سے شادی کی گئی۔ اس موقع پر سارے گاوں نے شرکت کی اور کسی بھی عام شادی کی طرح رسومات ادا کی گئیں۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments