ٹیسٹ کرکٹر ناصر جمشید نے برطانوی دلہن سے بیاہ رچا لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید نے برطانوی دلہنیا کے ساتھ زندگی کی نئی اننگز شروع کردی ہے، اوپننگ بلے بازپروفیشنل زندگی کی طرح ازدواجی زندگی بھی بہتر انداز میں بسر کرنے کےلئے پرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جارحانہ مزاج افتتاحی بیٹسمین ناصرجمشید نے زندگی کی نئی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ پاکستانی نژاد برطانوی خاتون ثمارہ افضل کے ساتھ جیون کا سفر شروع کرنے پر ناصر جمشید خاصے خوش دکھائی دئیے،بیٹے کے سر پر سہرا سجنے پر ناصر جمشید کے والدین بھی خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔ٹیسٹ کرکٹرناصرجمشید کا نکاح گذشتہ ماہ لندن میں انجام پایا تھا۔صوبائی دارلحکومت میں ہونے والی بارش کے باعث شادی کی تقریب کے رنگ کچھ پھیکے ہی رہے۔ قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور اظہر علی کے علاوہ ساتھی کرکٹر ز ان کی شادی میں شرکت نہیں کرسکے۔

Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments