دو بھارتی طالبات سے اجتماعی زیادتی، لاشیں درخت سے لٹکادیں گئیں


کولکتہ (ویب ڈیسک) بھارت میں زیادتی اور قتل ایک ہولناک واقعہ سامنے آگیا ہے ، آسام میں دو طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد درخت سے لغاکر پھانسی دے دی گئی، کریم گنج ڈسٹرکٹ میں پیش آنے والے اس ہولناک واقعے نے ایک بار پھر بدایوں گینگ ریپ مرڈرکیس کی یاد تازہ کردی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیلم بازار کے سکول میں زیر تعلیم دسویں اور نویں جماعت کی طالبات چند دنوں سے لاپتہ تھیں، گھر والوں نے انہیں دیوانہ وار ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی پتہ نہ چل سکا۔ اگلے روز لڑکیوں کے ایک رشتے دار نے بچیوں کی درخت سے لٹکتی لاشوں کی نشاندہی کی۔ مقامی افراد کا خیال ہے کہ لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جرم پر پردہ ڈالنے کے لئے انہیں قتل کردیا گیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں لڑکیوں کو ایک ہی رسی کے دوسروں سے باندھ کر لٹکایا گیا، دونو ں طالبات کی لاشوں کی پوسٹ مارٹم جاری کردی گئی ہے ۔
Share on Google Plus

About Sajid Khan Turri

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment

Facebook Comments